اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف لوڈشیڈنگ پر برہم،کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر ہونےوالے اہم جائزہ اجلاس میں مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی،آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کےلئے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔
وزیراعظم نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاآر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات اور بجلی کی پیداوار و ترسیل کےلئے دستیاب تمام وسائل موثر انداز میں استعمال کیے جائیں،کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کےلئے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہاشکایات کے ازالے کےلئے قائم کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی یقینی ،تمام گریونس ریڈریسل کمیٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر فعال کیا جائے۔
علاوہ ازیں ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کےلئے دستیاب موبائل ایپ پرآگاہی بڑھانے کےلئے موثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہازرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کےلئے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے ،زرعی شعبے کا ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے ،پاکستان کی زرعی مصنوعات کےلئے عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کےلئے مربوط اقدامات لیے جائیں۔
ججوں کو دباو سے آزاد کرنے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کر دی: چیف جسٹس
سعودیہ، اردن ، جاپان کو ایران مخالف قرارداد کی حمایت مہنگی پڑیگی، اسماعیل بقائی
کے پی اسمبلی میں مریم نواز،رانا ثنا،عظمیٰ بخاری کے بیانات کیخلاف قرارداد منظور
پس پردہ رابطے کامیاب،حکومت ،پیپلز پارٹی میں اختلافات ختم
ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع،70درخواستیں موصول
کراچی،سکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
لوڈشیڈنگ پراظہار برہمی،کسی علاقے میں 2گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کی جائے،وزیراعظم
پی ٹی آئی،جے یوآئی پارلیمنٹ میں مشترکہ اپوزیشن پر متفق
امام ،رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نا اہل ،مستقبل پر بھی سوالیہ نشان
محسن نقوی سے رابطہ رہتاہے ، تفصیلات نہیں بتاسکتے، بیرسٹر گوہر

















