حادثات ،ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے،مریم نواز

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ریسکیو1122سروس فراہم کرنےوالے ریسکیورز ،ہسپتالوں کے ایمرجنسی سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہابروقت فرسٹ ایڈ قیمتی انسانی جان بچانے کےلئے بہت اہمیت کی حامل ، حادثات ، ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد ناگزیر ، محفوظ ،صحت مند معاشرے کےلئے عوام میں فرسٹ ایڈ کا شعور اجاگر کرنا ضروری ،پنجاب حکومت ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے تمام تر میسر وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مریم نوازنے کہاپنجاب گولڈن آورز کے دوران مریض کے یقینی علاج کےلئے ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ، حکومت پنجاب ہنگامی طبی خدمات کو بہتر بنانے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویلز،فیلڈ ہسپتال اورکلینک آن بوٹس کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فرسٹ ایڈ ،ریسکیو سروسزفراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاریسکیو 1122 دن رات انسانیت کی خدمت ،حادثات کے شکار افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے،ہر شہری بالخصوص نوجوانوں، طلباو طالبات کو بنیادی فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے ۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے126284ریسکیور ٹریننگ کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد ،حکام کو شاباش دی اور انسانی جان بچانے کےلئے شب و روز محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔