خیبرپختونخوا عملی طور پر لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری


لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے خیبرپختونخوا عملی طور پر لاوارث،سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں، اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاخیبرپختونخوا میں طبی عملہ احتجاج ،ہڑتالیں کر رہا ہے،مریض ،لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، گومل یونیورسٹی کا عملہ بھی احتجاج پر ہے،خیبرپختونخوا عملی طور لاوارث ، سہیل آفریدی اپنی مرضی سے لکشمی چوک کے فٹ پاتھ پر بیٹھیں تو کے پی کےخلاف سازش کہتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہاسہیل آفریدی ،کابینہ نے لاہور کی ترقی دیکھ لی ہے تو جائیں اپنے صوبے کی خبر لیں،خیبرپختونخوا میں نااہلی، نالائقی اور کرپشن چیخ چیخ کر بتا رہی صوبہ چور اچکوں کے رحم و کرم پر ،صوبے کے وزیراعلیٰ کو عوام سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے۔