حوثیوں کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ


ریاض: (مشرق نیوز)حوثیوں کا ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے کہاحوثیوں نے ریاض کے علاوہ بیش، طائف، فرسان اور ینبع میں شہریوں ،شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی تاہم فضائی دفاع نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا گروپ نے ریاض میں حساس مقامات ،ینبع میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو میزائلوں ،ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔