اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم پر غور شروع،قومی اسمبلی ،سینٹ کے آئندہ اجلاس اہمیت اختیار کرگئے۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 48کی شق 6کے تحت ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے، وزیراعظم قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرکے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں،پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کے بعد ریفرنڈم کا فیصلہ کیا گیا ،حکومت ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے حاصل کرکے سینٹ انتخابات سے پہلے نئے صوبوں کے قیام کی جانب پیش رفت کرنا چاہتی ہے، سینٹ انتخابات مارچ 2027کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں،ذرائع کے مطابق ریفرنڈم کی آئینی اور قانونی حیثیت پرعدالت سے رجوع کیے جانے کا بھی امکان ، ملک میں 10سے 12نئے صوبے بنانے کی تجویز زیر غور ہے،معاملے پر سیاسی جماعتوں و دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم پر غور شروع،قومی اسمبلی ،سینٹ کے آئندہ اجلاس اہم
















