اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کے تحت اسلام آباد میں نیشنل فیس لیس سینٹر قائم کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئے نظام کے تحت ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کے درمیان براہ راست رابطہ ختم ہوگا، ٹیکس کیسز کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ ،رسک بیسڈ نظام کے ذریعے کیا جائے گا، ٹیکس کیسز خودکار طریقے سے ملک بھر کے متعلقہ افسروں کو تفویض ہوں گے اور ٹیکس گزار کو کیس پر تعینات افسر کا علم نہیں ہوگا۔
حکام نے کہاکسی افسر کو کیس کے انتخاب یا تفویض میں اختیار حاصل نہیں ہوگا، ہر کیس آڈٹ، اسیسمنٹ اور کوالٹی کنٹرول کے 3مراحل سے گزرے گا،نئے فیس لیس نظام کے تحت تمام نوٹس، جوابات ،سماعتیں الیکٹرانک طریقے سے ہوں گی ۔
ٹیکس نظام میں اصلاحات، ایف بی آر کا نیشنل فیس لیس سینٹر قائم



















