آستانہ:(مشرق نیوز) قازقستان میں بحیرہ کیسپین کے ساحل پر خراب موسم کے دوران بحری تربیتی مشق کے دوران حادثہ ،14 فوجی اہلکار جاں بحق،3 افراد کو بچا لیا گیا۔
حادثے کے بعد قازقستان کی وزارت داخلہ نے وزارت دفاع کے 5 افسروں کو گرفتار کرلیا،بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہیں، پانچوں افسروں کو مبینہ غفلت اور جہاز رانی قوانین کی خلاف ورزی کے شبے میں حراست میں لیا گیا ۔
قازقستان میں بحری حادثہ،14اہلکار جاں بحق،5 افسر گرفتار



















