مذاکرات یا خلل ،امریکہ کو جواب دینا ہوگا، مسعود پزشکیان


تہران: (مشرق نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے امریکہ کو واضح کرنا ہوگا مذاکرات کےلئے تیار یا خلل ڈالنا چاہتا ہے، ایران دباو،دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا ایران ناقابل تسخیر ،طاقت ،جبر کی زبان میں بات نہیں کی جانی چاہیے، حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا ،حملہ آوروں کو اپنا سامان سمیٹ کر واپس جانا ہوگا،آبنائے ہرمز کا مسئلہ دھمکی یا جبر نہیں ،مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے،امریکہ مفاہمتی یادداشت پر واپس آئے اور پاسداری کرے،امریکہ پہلے سے طے شدہ باتوں پر عمل نہیں کرتا تو ملاقاتوں سے مسئلہ کیسے حل ہوگا،مر جائیں گے لیکن ذلت کا طوق قبول نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا وہ غزہ کو شکست نہیں دے سکا تو ایران میں حکومت کیسے تبدیل کرسکتا ہے،امریکہ،اسرائیل سن لیںایران تمام مشکلات پر مضبوطی سے قابو پالے گا ۔