ریلوے سسٹم میں موجود تمام سکریپ کو 31دسمبر تک ڈسپوز کرنے کا فیصلہ

لاہور (اپنے نمائندے سے) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر کی جانب سے ریلوے ٹریک سے متعلق تفصیلی بریفنگ اور تجاویزپیش کی گئیں۔ اجلاس میں وزیر ریلوے نے تمام ڈی ایسز کو 20 اکتوبر تک تجاویز پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 25 دسمبر تک روہڑی جنکشن کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائیگی۔ اجلاس میں 31 دسمبر تک ریلوے سسٹم میں موجود تمام سکریپ کو ڈسپوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وے برجز پر اوورلوڈنگ کا سخت نوٹس ہوتے ہوئے شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کیں۔ اجلاس میں ڈویژنز میں جاری منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے جس کے تحت ہیڈکوارٹرز آفس ڈویژنوں کی ڈیمانڈ کا 72 گھنٹے میں جواب دینے کا پابند ہو گا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں عملے کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی دبا ﺅکو خاطر میں نہیںلایا جائے گا۔تجاوزات کے خلاف کامیابی کیلئے نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ اپ گریڈ ہونے والی ٹرین کا ریک کسی صورت تبدیل نہ کیا جائے۔وزیر ریلوے نے پہلی سہ ماہی میں 26 ارب آمدن حاصل کرنے پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے انتظامیہ کو شاباش دی۔