اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ جامع ،تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی، تنظیم کے مشترکہ ویژن کو عملی تعاون ،ٹھوس نتائج میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
ایس سی او رکن ممالک کے قومی کوآرڈینیٹرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا بھارت سمیت تمام ممالک کے نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،چیئرمین شپ میں باہمی اعتماد، مساوات، مشاورت ،مشترکہ ترقی کے اصول رہنما ہوں گے،ایس سی او چیئرمین شپ کا موضوع ویژن کو عمل میں بدلنا ، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان قریبی رابطہ کامیاب چیئرمین شپ کےلئے ضروری ہے۔
پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ جامع ،تعمیری تعاون پر مبنی ہوگی، اسحاق ڈار



















