اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاآئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد جمہوری نظام ،آزاد عدلیہ کے حامی ہیں،جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی،وزیراعلیٰ کی حراست بہت بڑی غلط بات ،کیا منتخب حکومت کو ایسے گرایا جاتا ہے؟،سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہیں،بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے،آپ نے 58 ٹو بی کو زندہ کردیا۔
گورنر راج ،ایمرجنسی کیخلاف ہائیکورٹ جائیں گے،پی ٹی آئی



















