پارلیمان لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کےلئے قانون سازی کرے،نعیم الرحمن


لاہور:(اپنے نمائندے سے )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینٹ ،قومی اسمبلی میں حکومتی، اتحادی ،اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں و تمام ارکین کو خط لکھ کر پٹرولیم لیوی کے خاتمے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے،خیبرپختونخوا میں آئینی و جمہوری نظام کے تحفظ کےلئے مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

اپنے خط میںحافظ نعیم الرحمن نے کہا ملک شدید معاشی دباو ،غیر یقینی سیاسی صورتحال سے دوچار ، ایک طرف مہنگائی سے عوامی مشکلات میں اضافہ ،دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گورنر راج،12اضلاع میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ ،آئینی و جمہوری نظام کی معطلی کے حکومتی اعلانات نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ،سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر حکومتی ،اپوزیشن جماعتوں کے ارکین کو آئین، جمہوریت، عوامی حقوق ،پارلیمانی وقار کے تحفظ کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہ اپٹرولیم لیوی کا خاتمہ ناگزیر ،ملک میں بڑھتی مہنگائی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، پارلیمان کو عوامی مفاد میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے کےلئے قانون سازی کا اختیار استعمال کرنا چاہیے، اراکین پارلیمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے ،حقوق کے تحفظ کےلئے موثر اقدامات کریں،امید ہے پارلیمانی قیادت قومی مسئلے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی ریلیف ،جمہوری استحکام کےلئے ضروری اقدامات کرے گی۔