کراچی:(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لائے،ایران امریکہ جنگ سے بڑھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا تمام معاشی اشارئیے مثبت رجحان ظاہرکررہے ہیں، ایف بی آر کی طرف سے بھی خوش آئند خبریں سامنے آئیں، ایف بی آر نے ستمبر کے ہدف سمیت پہلے سہ ماہی کے ٹارگٹ بھی حاصل کیے ،معاشی سمت درست، پائیدار استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، رواںسال کے آخر تک ریٹنگ بی پلس ہوجائے گی۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہاسرمایہ کاری کے فروغ کےلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں، ترکیہ ،سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی آرہے ہیں،ملک میں سیاسی استحکام کےلئے آئیں بیٹھ کر بات کریں اور آگے بڑھیں، ایک دن معیشت کا رکنا 120 ارب کا نقصان ہے،تنخواہ دار اور کارپوریٹ طبقہ کب تک بوجھ اٹھائے گا، انفورسمنٹ کی جانب جانا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا زرمبادلہ ذخائر بلند ترین 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں،معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت اڑھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ گئی، میکرو اکنامک استحکام کو پائیدار بناتے ہوئے بوم اینڈ بسٹ سائیکل ختم کرنا ہوگا،حکومت کی کوشش ہے بانڈ مارکیٹ کو ریٹیل مارکیٹ تک پھیلایا جائے۔
مہنگائی امریکہ ایران جنگ سے بڑھی، سیاسی استحکام کےلئے بیٹھ کر بات کریں ،وزیر خزانہ



















