گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کےلئے ڈیڈ لائن،دہشتگردی اب پنجاب میں نظر نہیں آئیگی،مریم

لاہور،گوجرانوالہ:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد نے ملاقات کی،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر نے پنجاب حکومت کے امور پر بریفنگ دی، سینئر لیڈر شپ کورس کے شرکا نے وزیراعلیٰ کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہااچھا کام کرنےوالی ہر حکومت کو 5سال پورے کرنے چاہئیں،ملک میں پالیسی کا تسلسل نہ ہونا ترقی کی راہ میں حائل ہے،ہر روزسیکھتی ہوں،،بھارت کےساتھ جنگ میں دنیا نے پاکستان کا شاندار امیج ،نیا روپ دیکھا،فوج ودیگر سکیورٹی ادارے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے قابل قدر کام کررہے ہیں،شہادتیں بھی ہورہی ہیں،سکیورٹی داخلی خطرات کا سامنا گڈ گورننس،پرفارمنس سے کیا جا تا ہے،پنجاب،کے پی ،بلوچستان یا گلگت کی بات نہیں کرتے،سب سے پہلے پاکستانی ،دہشتگرد جہاں سے بھی آئے دہشتگرد ہی ہےں،خیبرپختونخوا پہلے کیا تھا اب دیکھ لیں، گورننس، پرفارمنس ،انسٹیٹیوشن میں بہتری کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا افغانستان میں مسلمان بہن بھائی بستے ہیں مگر پڑوسی ہونے کے ناطے اپنی سرزمین کسی کواستعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،دہشتگردی پنجاب میں اب نظر نہیں آئے گی،حکومت سنبھالی تو دن رات قتل و غارت تھی،مافیا ،ڈالہ ،وڈیرا کلچر عام تھا،جرائم کی شرح میں 70فیصد تک کمی آگئی،پنجاب میں اب کوئی نوگوایریا نہیں، کچے کے علاقے میں ریاست کی عمل داری کو بحال کردیا۔

دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میں الیکٹرو بس کے 2روٹس کا آغاز ،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ ،ماس ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ ،انڈر پاس، ٹنل ، روڈ کا معائنہ کیا اورگوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کےلئے مارچ کی ڈیڈ لائن دےدی، مریم نواز نے وزٹ کے دوران کمسن طلبہ کو دیکھ کر گاڑی رکوائی ننھے اسد ،ساتھی سے شفقت کا اظہار ،بچوں کو سوئٹس،پھل ،انعام بھی دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا عوام کی مشکلات کا اندازہ ، ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی گنجائش نہیں،گوجرانوالہ میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر جلد شروع کی جائے۔

علاوہ ازیں مریم نوازسابق ایم این اے مرحوم محمود بشیرورک کی رہائش گاہ گئیں،اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں و دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، محمودبشیر ورک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔