اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ،ریاستی ملکیتی اداروں پر2023کی پالیسی میں اہم ترامیم ،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ترمیم شدہ پالیسی کے تحت تمام سرکاری اداروں کو انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈز کے مطابق حساب کتاب رکھنے کا پابند قراردے دیا گیا
وزارت خزانہ کے مطابق تمام سرکاری اداروں کواندرونی آڈٹ کے طریقہ کار اختیارکرنا ہوں گے،فنانس ڈویژن آڈیٹرجنرل کی مشاورت سے مالی انتظام کا فریم ورک تیار کرےگا
نوٹیفکیشن میں کہاگیاعام کمپنیوں کےلئے تجویزکردہ رعایتوں کا اطلاق سرکاری ملکیتی اداروں پر بھی ہوگا،سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی پالیسی پرعمل کرناہوگا،وفاقی حکومت کے مطابق پالیسی میں ترامیم کامقصدسرکاری ملکیتی اداروں کے مالی نظم ونسق،شفافیت اوراحتساب کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔
IMFشرط ،سرکاری ادارے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈز پر عمل کے پابند



















