پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے پاکستان جمہوری ملک اور آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، آئین و قانون کی بالادستی ،آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا پی ٹی آئی کے تمام مطالبات آئین و قانون کے مطابق ہیں، دہشتگردی سے پاکستان کا ہر شہری متاثر ہے،پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا دہشتگردی نہیں سیاحت کیلئے جانے جاتے تھے۔
آئین و قانون کی بالادستی تک جدوجہد جاری رہے گی، سہیل آفریدی



















