بیونس آئرس (مشرق نیوز) ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کیلئے اپنے 21 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام یادگار انداز میں کیا۔ منگل کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے ارجنٹائن نے بینن کو 0-3 سے شکست دی۔ میسی نے اپنے آخری میچ میں نے ایک گول کیا اور دو گول میں معاونت فراہم کی۔
میچ سے قبل پورا ارجنٹائن میسی کو خراج تحسین پیش کرتا دکھائی دیا۔ دارالحکومت کی اہم عمارتیں قومی ٹیم کے آسمانی اور سفید رنگوں سے روشن تھیں جبکہ میسی کے آبائی شہر روزاریو میں ان کے نام اور نمبر والی بڑی شرٹ بھی نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں میسی نے نکولس اوتامینڈی کے گول میں مدد دی اس کے بعد نیکو پاز نے دوسرا گول کیا۔
اختتامی لمحات میں میسی نے پینلٹی پر گول کرکے اپنی قومی ٹیم کیلئے 126واں گول مکمل کیا۔ میسی نے 208 میچوں کے ساتھ ارجنٹائن کے سب سے زیادہ کیپ رکھنے والے کھلاڑی اور ریکارڈ سکورر کی حیثیت سے الوداع کہا۔ انکے کیریئر میں ورلڈ کپ اور کوپا امریکہ کی کامیابیاں بھی شامل ہیں۔ میچ کے اختتام پر شاندار ڈرون شو اور موسیقی کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی کا شاندار بین الاقوامی سفر اختتام پذیر



















