اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کےلئے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی، متعلقہ اداروں کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد ریگولیٹری فریم ورک کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا حکومت سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنےوالی کمپنیوں کو سازگار اور آسان کاروباری ماحول فراہم کرے گی، ملک میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی ڈیجیٹل فرق 38 سے کم ہوکر 8 فیصد رہ گیا، اڑھائی سال کے دوران پاکستان میں 3 نئی سب میرین انٹرنیٹ کیبلز لینڈ کی گئیں، بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنانے کےلئے متبادل راستوں ،نئے کیبل روٹس پر کام جاری ہے،موبائل ٹاورز کی فائبرائزیشن کم از کم 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، فائیو جی سروسز کی موثر فراہمی کےلئے موبائل ٹاورز کو آپٹیکل فائبر سے منسلک کرنا ناگزیر ہے۔
سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا ریگولیٹری فریم ورک آخری مراحل میں داخل ہوگئی،شزا فاطمہ



















