استنبول:(مشرق نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول میں علاقائی ممالک کے فورم آر 4 کی وزارتی بیٹھک،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے شرکت کی۔
اجلاس میں نیویارک میں ہونےوالے گزشتہ اجلاس کے بعد خطے میں پیشرفت کا جائزہ ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال ،سکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چاروں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کےلئے حمایت کا اعادہ کیا،سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی مذمت اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا گیا۔
استنبول میں آر4 کی وزارتی بیٹھک،سعودی عرب کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی


















