اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے، پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کےلئے تیار کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا فضل الرحمن قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنیں گے، محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر ،احترام کرتے ہیں،حکومتی رضامندی اور مدد سے کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اندر فارورڈبلاک بنے گا پھر فارورڈ بلاک کے ذریعے معاملات آگے چلیں گے،جمہوری انداز میں آگے چلنے میں ہی مسئلے کا حل ہے، پی ٹی آئی رہے گی، کسی کو پی ٹی آئی سے مسئلہ نہیں۔
جے یوآئی رہنما نے کہاخیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے پرکسی کو کوئی اعتراض نہیں، دہشتگردی ختم ،لوگوں کی جان و مال اور عزت محفوظ ہونی چاہیے، دہشتگردی کا خاتمہ صرف اعلانات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کے پی کیلئے تیار کرلیاگیا، کامران مرتضیٰ


















