پارٹی متحد،علی امین گنڈا پور نے کوئی گروپ نہیں بنایا،شوکت یوسفزئی

پشاور:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے پارٹی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں متحد ،علی امین گنڈاپور نے کوئی الگ گروپ نہیں بنایا، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اندرونی معاملہ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاعمران خان کو جیل میں ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ یوٹیوبرز کو ہو رہا ہے، اداروں ،پی ٹی آئی میں خلیج کا زیادہ فائدہ ن لیگ ،پی پی کو ہوا،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ملاقات میں بہت دیر کر دی، محمود اچکزئی پر عدم اعتماد کی خبریں بے بنیاد ہیں،پارٹی 3سالوں میں عمران خان کو کوئی ریلیف نہیں دلا سکی، حکمت عملی پر از سرنو جائزہ لینا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاسہیل آفریدی، جنید اکبر اور بابر سلیم سواتی کہاں ہیں کچھ پتہ نہیں، تینوں کو ابھی تک سامنے نہ لانے پر تشویش ہے اگر کسی مقدمات میں مطلوب ہیں تو عدالت پیش کیا جائے،وفاق کا صوبے کےساتھ شروع سے رویہ غیر منصفانہ رہا ہے، وزیراعظم صوبے کے تمام بقایاجات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں،دہشتگردی میں عدم تعاون کا بہانہ بنا کر منتخب حکومت کو ختم کیا گیا، پی ٹی آئی ہمیشہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں اداروں کے ساتھ کھڑی رہی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔