پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں، سارے آپ کو ووٹ دینگے، اچکزئی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہاہے پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں ،سارے آپ کو ووٹ دیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاماضی کو بھول جائیں، آپ اتنے اچھے ہیں نہ ہم اتنے برے ، ملکر بیٹھیں،آپ فرعون سے طاقتور نہیں وہ بھی ہار گیا تھا،خواجہ آصف، پیپلز پارٹی سمیت سب سن رہے ہیں پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنائیں، آپ نے آج تک پاکستانی قوم نہیں بنائی، 6 کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں،چیخ و پکار اور گالیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا،بتائیں ایران میں کیا ہورہا ہے، اعتماد میں لیں، ساتھ دیں گے۔