الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا عہدہ خالی قراردےدیا


کراچی: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا عہدہ خالی قراردےدیا ،نئی فہرست سے پارٹی قائد کا نام حذف، پی ٹی آئی ،ٹی ایل پی بھی سربراہوں کے بغیر درج ہیں۔

ای سی پی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعتوں کےلئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے،انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان سے محروم ہوسکتی ہے۔