پی ٹی آئی طالبان ،افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک


نوشہرہ:(مشرق نیوز)مشیر وزیراعظم وسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے پی ٹی آئی طالبان ،افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی،گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاپرویزخٹک نے سیاست میں طویل اننگز کھیلی ، اپنے دورمیں اپوزیشن کےساتھ ملکر صوبے کی ترقی کےلئے کام کیا،باہمی مشاورت سے صوبے کو آگے لےجانے ،ترقی کیلئے کام کرناہے، مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کا مقصد وفاق کےساتھ مسائل کے حل کی راہیں تلاش کرنا ہے، وفاق کےساتھ ملکر ایک پیج پر کام کریں گے۔

پرویز خٹک نے کہا فیصل کریم کنڈی سے دیرینہ تعلقات ہیں،ابھی آزاد ہوں، کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں،گورنر راج کا فیصلہ مشکل ،مجبوری میں نافذ کرنا پڑا،پی ٹی آئی میں کوئی سوچنے سمجھنے والا ہوتا تو ایسا کبھی نہ ہوتا،پی ٹی آئی طالبان ،افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی۔