پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبے میں امن کا قیام ترجیح ،پولیس شہدا کے خاندانوں کےلئے خصوصی کارڈ متعارف کرائیں گے۔
پولیس افسروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاپولیس افسر اوپن ڈور پالیسی اپنائیں، عوامی مسائل سنیں ،شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کےلئے عملی اقدامات کریں،شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے، شہدا پیکیج میں اضافے کا اعلان کیا گیا ،خاندانوں کےلئے خصوصی کارڈ متعارف کرائے جائیں گے تاکہ سرکاری دفاتر میں مسائل عزت و احترام کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔
گورنر کے پی نے کہاپولیس کی ضروریات پوری کرنے کےلئے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کی جائے گی،ضم اضلاع میں پولیس تھانوں، چوکیوں و دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کےلئے اقدامات کیے جائیں گے،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں غلطی ، شکست کی کوئی گنجائش نہیں، پولیس افسر امن و امان کی بہتری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں ۔
پولیس شہدا کے خاندانوں کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرائینگے،فیصل کریم کنڈی


















