وزیر دفاع سے سعودی سفیر کی ملاقات،سٹریٹجک شراکت داری گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں ،برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری مزید گہرا،باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔