وزیر خزانہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی کی ملاقات ،اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کےلئے سعودی عرب کی مسلسل معاونت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ، باہمی اعتماد اور احترام پر قائم ہیں،وزیر خزانہ اورنگزیب نے ساختی اصلاحات جاری رکھنے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے مستحکم ،قابل پیش گوئی ماحول برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میںتزویراتی شراکت داری مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔