امریکہ سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو مزید مالی امداد فراہم نہیں کرےگا، اسرائیل کو اب امریکی مالی معاونت کی ضرورت نہیں رہی۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اسرائیل کو امریکی امداد کی ضرورت ہوتی تو وہ جاری رکھنے کی سفارش کرتے، اسرائیل کو مالی امداد ختم کرنے کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے معاہدہ طے پا گیا ،امریکہ دنیا کا مقبول ترین ملک ،احترام کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا مقصد امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا ہے، ملک کی عظمت ،کامیابی برقرار رکھنے کےلئے ریپبلکنز کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔