اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ہائیکورٹ نے سانحہ پمز میں بچوں کی اموات کا مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ سمیت مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے وکیل ریاض حنیف راہی کی درخواست پر سماعت کی اور سانحہ پمز کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا جسٹس آف پیس کا حکم معطل کردیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت، وزیراعظم آفس، وزارت صحت اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی، آڈیٹر جنرل، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے،جسٹس خادم سومرو نے ریمارکس دئیے تمام رپورٹس ،شواہد طلب کریں گے ،کوئی کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں گے۔
سانحہ پمز ،کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ


















