اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان ،برطانیہ کے درمیان انسداد دہشتگردی پردوطرفہ مذاکرات ،خطے ،عالمی سطح پر سکیورٹی کی صورتحال، دہشتگرد تنظیموں سے لاحق خطرات اور علاقائی استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل کاونٹر ٹیررازم ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، مذاکرات کے دوران برطانوی وفد نے پاکستان میں دہشت گردی واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی،برطانیہ نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،مذاکرات میں افغانستان کے اندر اور سرگرم دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔
دہشتگردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے،برطانیہ
















