اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو تاحکم ثانی 3 ایم پی او مقدمات سننے سے روکدیا۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا معاملے میں نوٹسز جاری کر رہے دیگر فریقین عدالتی حکم دیکھ کر اپنی درخواست دائر کر سکتے ہیں،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی کارروائیوں کے علاقے میں ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ 199 کا استعمال نہیں کر سکتی۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا ہائیکورٹ میں تو روازنہ 199 کے کئی مقدمات آتے ہیں، کیا ہائیکورٹ روازنہ کی بنیاد پر آنے والے مقدمات کو نہیں سنے گی،وکیل شاہ فیصل الیاس نے عدالتی حکم پر اعتراض کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا عدالت حکم امتناعی جاری کرنے سے پہلے سن لے، صوبائی حکومت کے تینوں اعتراضات برقرار نہیں رکھے جا سکتے،چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا عدالتیحکم پڑھ کر اپنے اعتراضات دائر کر دیں۔
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او مقدمات سننے سے روکدیا
















