اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے الیکٹرانک میڈیا کے آنے سے ریگولیشن فریم ورک بنے، موجودہ دور میں جعلی ،غیرمصدقہ خبریں سب سے بڑا چیلنج ، مصنوعی ذہانت کا مثبت استعمال یقینی بنانا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ، ترقیاتی اہداف کے حصول کےلئے یو این ڈی پی کےساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، پائیدار ترقی کا مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانا ہے،سب سے بڑا خطرہ ڈس انفارمیشن ، ہر انسان کو چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، معلومات کے پھیلاو سے زیادہ تصدیق ضروری ، سوشل میڈیا پر فیکٹ چیک کے نظام کو بہتر بنانا اہم ضرورت ہے، ڈیجیٹل میڈیا میں خصوصی کورسز متعارف ہونے چاہئیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا معرکہ حق کے دوران جنریشن زی نے سوشل میڈیا پر کمال مہارت کا مظاہرہ کیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جعلی خبروں کا پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری سے جواب دیا،سوشل میڈیا پر معلومات کا غلط پھیلاو روکنا اہم چیلنج ، مصنوعی ذہانت کے منفی استعمال کا رجحان بھی خطرناک ہے، سائبر کرائمز کی روک تھام کےلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کی گئی ،الیکٹرانک میڈیا کےلئے پیمرا موجود ہے،پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں، اطلاق صرف الیکٹرانک کرائم پر ہوتا ہے۔
ڈس انفارمیشن بڑا خطرہ، مصنوعی ذہانت کا مثبت استعمال یقینی بنانا ہوگا،عطا تارڑ
















