واشنگٹن :(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے سینٹ کے67 ووٹ درکار ہوں گے۔
ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستوں کی صورت میں اگر تمام اراکین بھی مواخذے کی تحریک میں ووٹ ڈالیں تو مزید 13سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی،100رکنی سینٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرلینا بذات خود صدر کی برطرفی کےلئے کافی نہیں ،مواخذے کےلئے علیحدہ قانونی ،آئینی کارروائی بھی ضروری ہوگی،سیاسی مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ کےلئے سیاسی مشکلات بڑھا سکتی ہے۔
ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار
















