امریکی قیادت ہارے جواری کی طرح بازی چھوڑنے کو تیار نہیں،ایران


تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکی قیادت ہارے جواری کی طرح بازی چھوڑنے کو تیار نہیں، صدر ٹرمپ ایران کےخلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے سوشل میڈیا بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہاامریکہ اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،جے ڈی وینس لمبی تقریریں کرنے کی بجائے اپنے صدر کو کیوں نہیں سمجھاتے۔