ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی ایوان نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین نے کامیابی سمیٹ لی۔

نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی رکن کانگریس اور ڈیموکریٹک ویمنز کاکس کی سربراہ ٹریسا لیگر فرنانڈیز نے کہا خواتین نے اپنے ووٹوں سے تاریخ رقم کردی،100 سے زائد ڈیموکریٹ خواتین کو ایوان نمائندگان میں منتخب کیا گیا،ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں ،ری پبلکنز کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا خواتین نے کیا، حالیہ انتخابات میں خواتین نے ووٹ کے ذریعے واضح کر دیا وہ موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں۔

فلوریڈا سے رکن کانگریس ،تنظیم کی بانی رکن لوئس فرینکل کے مطابق 100 خواتین کا ایوان میں پہنچنا اہم علامتی کامیابی ہے،تاریخی پیشرفت کے پیچھے کئی دہائیوں کی سیاسی جدوجہد، امیدواروں کی تیاری اور انتخابی فنڈز جمع کرنے کی کوششیں شامل ہیں،ایملی لسٹ کی صدر جیسیکا میکلر نے کہا کامیابی ثبوت خواتین کو مواقع ،وسائل فراہم کیے جائیں تو کامیاب انتخابی مہمات چلا سکتی ہیں۔