اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح ، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، انڈرپاس سے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباو کم کرنے میں مدد ملے گی،بریفنگ میں بتایا گیا کشمیر چوک منصوبے کے تحت 6 ہزار 340 نئے درخت ،منصوبے کے اطراف کشمیر کی مناسبت سے 2خوبصورت مونومنٹس بھی تعمیر کیے گئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کشمیر چوک انڈرپاس منصوبہ صرف 27 روز میں مکمل کیا گیا، محسن نقوی کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی برق رفتاری سے کوئی منصوبہ مکمل ہوتا نہیں دیکھا،منصوبہ محض 500 میٹر کا انڈرپاس نہیں ، 4 کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک ہے، انڈرپاس منصوبہ ایک ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ، منصوبے کی تکمیل ایس سی او کانفرنس و دیگر اہم تقریبات کےلئے تیاریوں کا عملی ثبوت ہے۔
شہبازشریف نے کہا شہر کی خوبصورتی ، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ذمہ داری ہے، منصوبہ تخمینہ لاگت سے تقریباً اڑھائی فیصد کم قیمت پر ای پیڈز کے ذریعے ٹھیکے پر دیا گیا، ملک کی شبانہ روز خدمت کےلئے اسی جذبے کے ساتھ ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے،اگلے سال ایس سی او کانفرنس ہونے جا رہی ہے، اسلام آباد کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کشمیر چوک انڈرپاس کا منصوبہ معیاری کام کےساتھ 27 روز میں مکمل کیا گیا، وزیراعظم نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے معاملے پر مکمل تعاون اور حمایت کی،وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی رپورٹ کی منظوری دےدی ، اربوں مالیت کی ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی جائیداد سی ڈی اے کو واپس ملی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کردیا
















