نیویارک:(بیورورپورٹ)سلامتی کونسل نے پاکستان کاصدارتی بیان منظور کر لیا۔
تمام ممالک پر زور دیا گیا مسلح تنازعات شروع ہونے کے بعد بھی سفارتی روابط جاری رکھے جائیں، جنگ بندی کےلئے مسلسل کوششیں کی جائیں، کشیدگی کو بڑھنے سے روکا اور دیرپا سیاسی حل تلاش کیا جائے،فعال جنگی حالات میں سفارت کاری کا کردار کے عنوان سے جاری ہونے والے بیان میں زور دیا گیا جنگ کے دوران بھی سفارتی روابط انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،شہریوں کا تحفظ، تشدد پر قابو پانے، تنازعات کو پھیلنے سے روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے،ممالک جنگ میں مصروف فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے ،مذاکرات کے مواقع پیدا کرنے کےلئے ثالثی، براہ راست یا بالواسطہ رابطوں کا استعمال کریں، چاہے فوجی کارروائیاں جاری ہی کیوں نہ ہوں۔
بیان کی منظوری کے بعداقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے کہاصدارتی بیان کا پیغام سادہ مگر نہایت طاقتور ہے، دشمنی ،جنگ شروع ہونے کے بعد بھی سفارت کاری ختم نہیں ہونی چاہئے،سفارتی کوشش سلامتی کونسل کی قرارداد 2788کی بنیاد پر آگے بڑھائی گئی۔
سفار تکاری ختم نہیں ہونی چاہئے،سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور
















