ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا استعفیٰ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عہدہ چھوڑ دیا

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)وسط مدتی انتخابات میں شکست کے ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا استعفیٰ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عہدہ چھوڑ دیا، ہرمیت ڈھلون نے کہا اکتوبر میں ہی وائٹ ہاوس کو مستعفی ہونے کے ارادے سے آگاہ کردیا تھا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے مواخذے کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا،پیٹ ہیگسیتھ نے کہا پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ، آئندہ چند ماہ اور سال محکمے ،امریکہ کےلئے انتہائی اہم ہیں،ادھر ریپبلکن رکن کانگریس ٹامس میسی نے کہااگلے ہفتے پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد لائیں گے۔