چینی وفد کی گورنر کے پی سے ملاقات،سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

پشاور: (بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات،سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی ظاہر کردی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبرپختونخوا میں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، صوبہ قدرتی وسائل ،معدنی ذخائر سے مالا مال ہے،چینی سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں قائم اکنامک زونز سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں، گورنر کے پی نے کہاصوبے میں سرمایہ کاری کرنےوالے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرنے ،مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت کی ضرورت ہے۔