ایران پر محدود حملوں کی تصدیق ،5 منٹ میں دفاعی نظام تباہ کردیا، ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)5 منٹ میں دفاعی نظام تباہ کردیا، ٹرمپ نے ایران پر محدود حملوں کی تصدیق کردی۔

سی این این کے مطابق ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی اطلاعات پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے پہلے کارروائی پر بات کرنے سے گریز کیا تاہم بعد میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہامعاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا،محدود نوعیت کے حملے کرتے ہیں،بعد ازاں فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ پہنچنے پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا امریکی فورسز نے ایران کی جانب سے قائم کی گئی فضائی دفاعی تنصیب کو چند ہی منٹوں میں تباہ کر دیا۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےساتھ کشیدگی ،فوجی محاذ آرائی کو جنگ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ایران کے معاملے میں نمایاں پیشرفت ،امریکہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل حاصل کر رہا ہے،جنگ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ 5ماہ کے دوران کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے چین سے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی،وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے صدر ٹرمپ کے کہنے پر چین سے رابطہ کیا، چین نے امریکی پیغام ایران تک پہنچا دیا ،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں