ایران نئی جنگ کیلئے تیار، بیلسٹک میزائلوں کی حد 2 ہزار کلومیٹر رکھنے کی پابندی ختم


تہران:(مشرق نیوز)ایران نئی جنگ کیلئے تیار، پاسداران انقلاب نے بیلسٹک میزائلوں کی حد 2 ہزار کلومیٹر تک محدود رکھنے کی خودساختہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایران محض بیانات دینے کی بجائے عملی طور پر دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرےگا۔

اثنا ایرانی فوج نے کہااہم سمندری گزرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے،آبنائے ہرمز کھولنے کےلئے امریکہ کو شرائط تسلیم کرنا ہوں گی، امریکہ ،اسرائیل کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے بعد ایران کی فوج، پاسداران انقلاب ،قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ موجود ہیں۔