ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا

تہران:(مشرق نیوز)ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے میں امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا،فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو تباہ کیا۔

اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہاڈرون کو ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں نصب مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظام کی مدد سے نشانہ بنایا گیا،کارروائی مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت انجام دی گئی۔