غزہ:(مشرق نیوز)غزہ میں شدید بارشیں،بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق حادثہ وسطی غزہ میں بے گھر خاندانوں کےلئے قائم کیمپ میں پیش آیا، شہید ہونےوالوں میں 2 بچے ،خاتون شامل ہیں5 زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا ،سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا مقامی لوگ ،امدادی کارکن موبائل فون کی روشنی میں چٹانوں، ریت اور گرے ہوئے خیموں کے نیچے دبے زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے حادثے کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا بین الاقوامی تنظیمیں بے گھر افراد کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم ،خیموں کو ریتلے علاقوں، ڈھلوانوں ،مٹی کھسکنے کے خطرے والے مقامات سے دور منتقل کرنے کےلئے فوری اقدامات کریں۔
غزہ ،بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر مٹی کا تودہ گرنے سے بچوں سمیت 4 افراد شہید
















