خاتون اینکر ربیعہ احسن سپرد خاک،شوہر کاجسمانی ریمانڈ منظور


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)خاتون اینکر ربیعہ احسن سپرد خاک،عدالت نے شوہر کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،نماز جنازہ جامع مسجد گلشن آباد اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی، شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ادھر پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو عدالت میں پیش کیا ، ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دوسری جانب ربیعہ احسن کے بھائی خرم نے کہا قتل کیس واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا،بہن ،بہنوئی ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے تھے، بہن کا ناحق قتل کیسے معاف کردوں؟،پولیس بتائے بہنوئی سے کیا ہوا؟ ،کیس آگے بڑھنا چاہیے۔