ایران پر ممکنہ حملے، اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تشویش سے آگاہ کردیا


انقرہ: (مشرق نیوز)ایران پر ممکنہ حملے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تشویش سے آگاہ کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا ترکیہ ایران کےخلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، علاقائی تنازعات کو بات چیت ،سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں،بدقسمتی سے صورتحال پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے، روکنے کےلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔