اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے ریاض میں آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثی حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی قیادت ،عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاسعودی آرامکو کی انتظامی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں ، علاقائی سلامتی کیلئے سنگین بے حسی ،غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے، حوثی سعودی عرب کےخلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کریں۔
دفتر خارجہ نے بلاجواز ،بلااشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے سعودی حکام کی مستعدی ،فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے سعودی سلامتی، خودمختاری ،علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے ضروری تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاسعودی عرب کی سلامتی پاکستان کےلئے غیر معمولی اہمیت رکھتی ، پاکستان سعودی قیادت ، عوام کےساتھ پوری ثابت قدمی سے کھڑا ،سعودی بھائیوں ،بہنوں کے تحفظ،فلاح و بہبود کےلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔
سعودی قیادت،عوام کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی،حوثی حملے فوری بند کریں،پاکستان
















