پارلیمنٹ کو ترمیم کااختیار،عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہونی چاہیے، جسٹس جمال مندوخیل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ ہونا چاہیے تاکہ قانون طاقتور کی خواہش کا غلام نہ ہو،آئین کے تحت اختیارات کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ، امانت ہوتے ہیں،پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کااختیار ہے،عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہاجج کو اپنا حلف ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، پارلیمنٹ،عدلیہ ،انتظامیہ پرعدلیہ کی آزادی برقراررکھنے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عدلیہ کو اختیار حاصل آئین کی تشریح کرے اور دیانتداری کےساتھ عملدرآمد یقینی بنائے،ریاست کے دیگر اداروں کے اختیارات پر نگرانی قائم کرنا عدلیہ کا آئینی کردار ، جج آئین و قانون کی بالادستی صرف اپنے عدالتی فیصلوں کے ذریعے برقرار رکھ سکتا ہے۔