تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکہ ،اسرائیل کےساتھ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے جیسی نہیں رہے گی، ایران ،عمان اہم آبی گزرگاہ کی نگرانی کیلئے نئی مفاہمت پر پہنچ گئے۔
قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا امریکی حکام نے دورہ ماسکو میںروسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایران ،امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ثالثی درخواست کی تھی،ایران نے 8ماہ سے جاری تنازع ختم کرنے کےلئے قطر کے ذریعے امریکہ کو 7نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ،تہران واشنگٹن کے جواب کا منتظر ،اب فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے،مجوزہ منصوبے میں امریکی بحری ناکہ بندی ،اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی واپسی، تمام محاذوں پر جنگ بندی ،جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان شامل ہے۔
باقر قالیباف نے کہا امریکہ طے شدہ نکات کی پابندی کرے اور ایسے مطالبات سے گریز کرے جن سے بداعتمادی میں اضافہ ہو تو معاہدہ ممکن ہے،ایران کو اب بھی امریکی حکومت پر اعتماد نہیں ،امریکہ نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،کسی بیرونی فریق کو یمن تنازع میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،سعودی عرب ،یمن کی حکومت دونوں ایران سے مدد طلب کریں تو تہران تنازع کے حل کےلئے معاونت کرنے کو تیار ہے۔
سپریم لیڈر کے مشیر نے خبردار کیاایران کےخلاف دشمنانہ ناکہ بندی میں کسی بھی قسم کی معاونت اعلان جنگ تصور ہوگی ،ملوث ممالک کو نتائج بھگتنا ہوں گے،ایران کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند ممالک کو اپنے اقدامات کی بازگشت خطے، یورپ ،امریکہ میں سنائی دے رہی ہے،ناکہ بندی میں معاونت کے اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے کہادشمن کی دھمکیاں ،پابندیاں ایرانی میزائل پروگرام کو نہیں روک سکتیں، دھمکیوں ،پابندیوں کے باوجودمیزائل پروگرام جاری رہے گا،افواج پہاڑوں ،زمین کی گہرائیوں میں ملکی دفاعی طاقت مضبوط بنا رہی ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
نیا حملہ ہوا تو مغربی ایشیا سے یورپ تک ہر اڈے کو نشانہ بنائیں گے،ایران
















