اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو عدالت کیا کرے؟ بہت الارمنگ ہے الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے چودھری امجد علی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کیا،جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دئیے اب سوال ہے نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں؟،تجویز ،تائید کنندہ وارڈ سے ہی چاہیے ہوتا ہے یا پوری یونین کونسل سے ہو سکتا ہے؟ وکیل نے کہاتجویز کنندہ اور تائید کنندہ صرف اسی وارڈ سے ہی ہو سکتے ہیں،جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا وارڈ میں تو پھر الیکشن نہیں ہو سکتا؟ آپ شق بتا دیں جس کے تحت اسی وارڈ سے ہی تجویز اور تائید کنندہ ہونے ہیں،حلقہ بندیاں بحال کرنی بھی تھیں تو آرڈر کر لیتے یا اعتراضات لے لیتے۔
الیکشن پر کروڑ خرچ کرکے لاکھ بتانا الارمنگ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
















