تربیلا ڈیم خرابی، حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد ورفت بند


ہری پور: (مشرق نیوز) تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی ،حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند کردی گئی۔

خرابی کے بعد ان ٹیک میں سوراخ بند کرنے کےلئے کام تیز،ہیوی واٹر پمپس کے ذریعے پاور ہاوس سے پانی نکالا جا رہا ہے،واپڈا ذرائع کے مطابق پانی کا اخراج روکنے کےلئے ٹنل نمبر 5 کے سامنے ہیوی گیٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔